لاہور میں سموگ کلیننگ ٹاور نصب، 21دسمبر تک فعال

 لاہور میں سموگ کلیننگ ٹاور نصب، 21دسمبر تک فعال

لاہور(کامرس رپورٹر،آئی این پی )لاہور میں سموگ کے خاتمے کیلئے محکمہ تحفظِ ماحولیات اور این یو ایس ٹی کی ٹیم کا تیار کردہ سموگ کلیننگ ٹاور محمود بوٹی میں نصب کر دیا گیا، جسے 21 دسمبر تک مکمل فعال کر دیا جائے گا۔

یہ مقام فضائی آلودگی کی بلند سطح کے باعث منتخب کیا گیا ۔  ٹاور کی کیلیبریشن جاری ہے ،یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شہر میں فضائی آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ماہرین اورصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اس اقدام کو ماحولیاتی تحفظ کی جانب انقلابی قدم قرار دیتے کہا ہے کہ سموگ جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ، یہ ٹاور نہ صرف لاہور بلکہ پورے ملک کیلئے ماڈل ثابت ہوگا۔ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ، بھکر میں 6، گجرات، خانیوال اور ملتان میں ایک ایک نان زگ زیگ بھٹوں کو مسمار کیا گیا، لاہور میں 6 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے محکمہ تحفظ ماحول کی کارکردگی پر ٹیموں کو شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں