بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نے 9مئی کو تباہی مچائی:رانا ثنا

بانی پی ٹی آئی کی تقاریر نے 9مئی کو تباہی مچائی:رانا ثنا

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اﷲخان نے بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی تقاریر نے ملک میں معاشی افراتفری اور 9 مئی کے فسادات کو جنم دیا ۔

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کی تقاریر میں اشتعال انگیز ریمارکس ہوتے ہیں جس سے ملک میں تشدد اور بدامنی پھیلتی ہے ۔ عوامی اجتماعات میں انکی تقاریر پاکستان میں افراتفری اور عدم استحکام جاری رکھنے کے حوالے سے انکے منفی کردار کا واضح اشارہ ہیں۔ بالآخر اس افراتفری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تشدد، توڑ پھوڑ اور آتش زنی سے سرکاری اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا یا گیا۔ انہوں نے کہا فوجی عدالتیں 9 مئی کے واقعات پرایک ہفتے میں فیصلے سنائیں گی۔ انہوں نے 9 مئی فسادات پر عمران خان کو جوابدہ ٹھہرانے کا عزم ظاہر کرتے کہا اگر وہ اس توڑ پھوڑ کے مرتکب پائے گئے تو ان کیخلاف ملٹری ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کے اقتصادی اقدامات کو ملک سے ڈیفالٹ کے خطرات کے خاتمہ کا اہم عنصر قرار دیا اورکہا حکومت کی کوششیں معیشت کو مستحکم کرنے ، بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے اور بین الاقوامی شراکت داروں سے اہم منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں