پاکستان نیوی کی ترکیہ میں بحری مشق ماوی بالینہ میں شرکت
راولپنڈی(اے پی پی)پاک بحریہ نے ترکیہ میں بحری مشق ماوی بالینہ MAVI BALINA (2024 )میں شرکت کی۔مشق ماوی بالینہ ترکیہ کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وارفیئر مشق ہے جس میں 30 سے زیادہ بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں، ہیلی کاپٹرز اور یو اے ویز نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی جس کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئر طریقہ کار میں مہارت حاصل کرنا تھا۔ مشق میں ترکیہ کی افواج کے علاوہ نیٹو، امریکا، پاکستان، یونان،آذربائیجان کی بحری افواج اور سپیشل آپریشن فورسز نے شرکت کی۔پاکستان کی نمائندگی 29 ویں اینٹی سب میرین میرینائزڈ اے ٹی آر اسکواڈرن نے کی۔