اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے الگ رکھنا تو سیاسی اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا، کائرہ
لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے الگ رکھنا ہے تو پولیٹیکل اداروں کو مضبوط بنانا ہو گا۔
پاکستان آج اپنے اصل آئین پر سی او ڈی کی وجہ سے کھڑا ہے ۔نفرتوں سے ہم سماج بہتر نہیں کر سکتے ،دوسرے کی رائے کو احترام اور برداشت پیدا کرنا ہو گی۔وہ جامعہ پنجاب لاء کالج میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلباء و طالبات سے خطاب کر رہے تھے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اداروں کیساتھ لڑ جھگڑ کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ۔