مذاکرات، حکومت کے پہل کرنے میں حرج نہیں:مصدق
لاہور (دنیا نیوز )وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کوئی حرج نہیں حکومت کو ہی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی پہل کر دینی چاہیے ۔دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ہم پہلے بھی ایسا کرتے رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے مکمل آن بورڈ نہیں، ہم چاہتے ہیں جمہوری سفر آگے بڑھے ، ہم بھی سیاستدان،آپ بھی ہیں، مل بیٹھ کر سنجیدہ بات کر لیں، آپ کہتے ہیں قبر تک پیچھا کروں گا، یہ کوئی مذاکرات کا طریقہ نہیں ، اس کو بدل دیں۔ رہنما و سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا سول نافرمانی کی کال کو موخر ضرور کیا مگر دوبارہ فعال ہو سکتی ہے ، اسٹبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھتی تو بامعنی مذاکرات کیسے ہونگے ، شرائط نہیں رکھ رہے مگر ہمارے نکات پر ہی بات ہو گی، باضابطہ رابطہ تو حکومت نے کرنا ہے ہم نے ونڈو کھول دی، ہم عزت پر کبھی کمپرومائز نہیں کرینگے ، پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی ہے ، ہم پارلیمانی سیاست کا حصہ ہیں، ہم نے ابھی تک مولانا کوانوائٹ نہیں کیا، بانی سے اگر کسی کی ملاقات ہوتی ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔