تمام اداروں کو ملکی آئین کے فریم ورک میں کام کا پابند بنانا ہوگا:محمود اچکزئی

تمام اداروں کو ملکی آئین کے فریم ورک میں کام کا پابند بنانا ہوگا:محمود اچکزئی

اسلام آباد(این این آئی)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے لیے میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں۔

 مذاکرات اس لیے ہوں کہ آئین کی بالادستی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری، تمام اداروں کو ملکی آئین کے فریم ورک میں کام کا پابند بنانا ہوگا، ہم نے عوام کے ووٹ سے پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا، مذاکرات ہونگے تو ہم حمایت کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں