13 افسروں کے تقرر و تبادلے اطہروحید کوڈی آئی جی ہائی ویز کا اضافی چارج مل گیا
لاہور (کرائم رپورٹر،سیاسی نمائندہ)محکمہ داخلہ نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔تقرری کے منتظر شارق کمال کو ڈی آئی جی پروکیورمنٹ ،سی ٹی او اطہر وحید کو ڈی آئی جی لاہور تعینات کردیا گیا۔۔۔
وہ ڈی آئی جی ہائی ویز کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے ۔آفتاب احمد کوسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں،طاہر مجید انسپکٹوریٹ آف پولیس پنجاب ،رائوندیم اقبال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال ،جمشید احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان ،ایم محسن ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم،عمران بٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل گجرات ،سہیل انور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ،عبدالشکور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد ، ایم فہیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بی آئی اینڈ جے جیل بہاولپور ،ناصر نواز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ اوریاسر اعجاز کوڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تعینات کردیاگیا۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔