حکومت مذاکرات کا بول کر ہم پر ظلم ڈھا رہی ، ملک احمد بھچر

حکومت مذاکرات کا بول کر  ہم پر ظلم ڈھا رہی ، ملک احمد بھچر

لاہور(سیاسی نمائندہ) اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ایک طرف مذاکراتی کمیٹی کا کہتے ہیں دوسری جانب ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھاتے ہیں۔

پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت مذاکرات کا  بول کر ہمارے اوپر ظلم ڈھا رہی ہے ۔یہ حکومت نیٹ بند کر کے چند سو لوگوں کو گمراہ کر سکتی ہے لیکن باقی عوام کو کیسے دلیل دیں گے ۔ڈی چوک والا معاملہ ان کے گلے پڑنا ہے اور یہ کبھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔ہمارے مسنگ پرسن کی لسٹ بیرسٹر گوہر نے دے دی ہے ۔یہ کہتے ہیں ڈی چوک پر کچھ نہیں ہوا اگر کچھ نہیں ہوا تو صحافیوں کو پہلے کیوں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مارشل لا سے بھی بدترین دور ملک پر گزر رہا ہے ۔ہمارے کارکنوں پر جو مقدمات ہوئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں ان کو فل فور رہا کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں