عمران کو ڈیل وہیں سے آرہی جنکے پا س طاقت ،رؤف حسن
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان2 جنوری کو مذاکرات شروع ہو رہے ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہربخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے رؤف حسن نے کہا میرا خیال ہے اگر مذاکرات سے امیدیں لگانی تھیں تو پریس کانفرنس نہ کی جاتی،یہ زیادہ بہتر تھا،ماحول ساز گار بنانا ضروری ہے ، پہلے بھی ڈیل آفر کی گئی تھی، عمران خان نے انکار کردیا تھا،اب بھی انکار کررہے ہیں، وہ یہ کہتے ہیں میں عدالت کے پراسز کے ذریعے نکلوں گا، ڈیل کر کے باہرنہیں نکلوں گا،ایک سوال پر جواب میں کہا جسکے پاس طاقت ہے ڈیل بھی وہی سے آرہی ہے ، موجودہ حکومت کے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں جو ڈیل آفر کرسکے ،26 نومبر اور 9 مئی کو کیا ہوا ، اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ، جسکے بعد بات کی جاسکتی ہے ورنہ بات نہیں کی جاسکتی ،مذاکرات کے فائدے کا اس وقت پتا چلے گا جب مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں گے ،ایک یا دو اجلاسوں کے بعد پتا چل جائے گا کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے ،کیا وہ مذاکرات سے تنائج حاصل کرنا چاہتی ہے ،پھر اسکے بعد ہماری پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مذاکرات آگے بڑھنا ہیں یا نہیں۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے کہا اڑھائی ما ہ کا عرصہ ہو چکا ہے پارا چنار میں لوگ گھروں میں بند ہیں، انکے بچے بھوک سے مررہے ہیں، انکے پاس غذائیت نہیں ،بچے سکول نہیں جاسکتے ، ان کیلئے ریاست کچھ نہیں کررہی،یہ علاقہ پہلے بھی فساد ات کا شکار رہا، ان کو افغانستان ساتھ لگتا ہے ، وہاں سے حملے ہوتے رہے ،کئی سال سے وہاں امن نہیں ،ہم نے جو دھرنا دیا ہے یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے ۔