فیض حمید کوپختونخوامیں دہشتگردلانے پربھی سزا دیں:میاں افتخار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کو فیض حمید لیکر آئے، ان سمیت اس فیصلے میں شامل سب سے تفتیش ہونی چاہیے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کو کے پی میں 13 سال ہو گئے ہیں، یہ ناکام ترین حکومت ہے ، صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے ، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات خراب ہیں، اب تو اس جنگ میں طیارے بھی استعمال ہو رہے ہیں، یہ سفارتی تعلقات کی ناکامی ہے ، آج ایک دیر ینہ دوست افغانستان ہمارا دشمن بن گیا ہے ۔ افغان میں بنی حکومت ہمیں راس کیوں نہیں آئی، سوچنا پڑے گا کہ کیا ہماری پالیسیوں میں کوئی کمی ہے ۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر بھی نظر ثانی کرنا پڑے گی ، کس نے دوبارہ دہشت گردوں کو آباد کیا؟ہم بھی کہہ رہے تھے کہ دہشت گردوں کو آباد کیا گیا ہے ۔ اے این پی رہنما نے کہا کہ دہشتگردوں کو فیض حمید لیکر آئے تھے ، کورٹ مارشل کرنا ہے تو اس کو اس کی بھی سزا ملنی چاہیے ، یہ معاہدہ کس کے کہنے پر کیا گیا؟ میاں افتخار حسین نے کہا کہ فیض حمید نے یہ فیصلہ اکیلے تو نہیں کیا سب کو شامل تفتیش کرنا چاہئے ، دہشت گردی کا خاتمہ صوبائی وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے ، تینوں ناکام ہوئے ہیں۔