وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ
لاہور (مد ثرحسین )ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ کے سکواڈ میں موبائل فون کو جیم کرنے کے لیے دو تیز رفتار لگژری گاڑیاں 16 کروڑ روپے سے خریدی جائیں گی۔لینڈ کروزر گاڑیاں میں جدید جیمرز سسٹم نصب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق گاڑیاں موبائل فون کے سگنل جیم کرنے کے لیے سکواڈ کیساتھ چلیں گی۔آئی جی پنجاب کی لاجسٹک برانچ گاڑیوں کی خریداری کرے گی۔گاڑیاں خرید کر سپیشل برانچ کو دی جائیں گی جسکو مکمل انسپکشن کے بعد وزیر اعلیٰ کے سکواڈ کی گاڑیوں میں شامل کیا جائے گا۔