افغان سفارتخانے کا پاکستان میں سینکڑوں شہریوں کی گرفتاری کا دعویٰ

افغان سفارتخانے کا پاکستان میں  سینکڑوں شہریوں کی گرفتاری کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں افغانستان کے سفارت خانے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد میں 800 کے قریب افغانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جن میں وہ بھی شامل ہیں جو اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، پاکستان میں افغانوں کیلئے ویزا عمل سے متعلق غیریقینی صورتحال کی وجہ سے گرفتاریاں اور ملک بدری ہو رہی ہے ، افغانستان کے سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مزید کہا اس سے خاندان ایک دوسرے سے جدا ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد کی انتظامیہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا صرف غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو ملکی قانون کے مطابق واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ وہ افراد جن کے پاس درست دستاویزات موجود ہیں، انہیں واپس نہیں بھیجا جا رہا۔تلاشی اور چھان بین کی کارروائیوں کے دوران، انتظامیہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ قانون پر عمل درآمد ہو اور دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی باشندوں کو اپنی قانونی حیثیت درست کرنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔2025 میں اسلام آباد سے مجموعی طور پر 183 غیرقانونی غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا جبکہ دو غیر قانونی باشندے حراستی مراکز میں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں