14فروری تک رقم جمع نہ کرانے والے حج آپریٹرز کا کوٹہ کینسل

 14فروری تک رقم جمع نہ کرانے  والے حج آپریٹرز کا کوٹہ کینسل

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کو بتایا گیا کہ 14فروری تک نجی حج ٹور آپریٹرز نے سعودی عرب میں رہائش اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کیلئے رقم جمع نہ کرائی تو ان کا کوٹہ کینسل کردیا جائے گا۔

کمیٹی نے حج کے موقع پر عازمین کو بہترین سہولیات دینے کی سفارش کی ہے ،پرائیوٹ حج آپریٹر زاگر حجاج کو پیکیج کے مطابق حج نہیں کرواتا تو وزرات مذہبی امور کارروائی کرے گی، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سب کمیٹی بنائی گئی اس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھا گیا ، انہوں نے بتایا کہ پہلے صرف رہائش کے پیسے چارج کئے جاتے تھے اور باقی سہولیات کی بعد میں رقم وصول کی جاتی تھی تاہم اب ان سفارشات کو کابینہ اجلاس میں منظور کیا جائے گا ، قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنو ینر سید عمران احمد شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ، اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام نے کمیٹی کو حج پالیسی 2025 کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہاکہ اکائونٹس منجمد کرنے پر ہوپ نے عدالت سے حکم امتناعی لیا اس لئے پرائیوٹ حج آپریٹرز کے اکائو نٹس سمیت تمام پراسس اور مراحل کو روکا گیا ہے ، اس موقع پر کنوینر کمیٹی نے کہاکہ وزارت نے ہوپ کے اکائو نٹس کو منجمد کرکے غلطی کی انہوں نے کہاکہ وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کی توہین کی ،اجلاس میں سیکرٹری مذہبی امور کی کمیٹی میں عدم شرکت پر ممبران برہم ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ سعودی احکامات کے مطابق مکہ مدینہ کی بلڈنگ میں دو ہزار لوگوں کی بکنگ ایک بندے کے نام پر ہوگی اور منتظمہ میں کمپنی کا نام اور درج ذیل ماتحت کمپنیوں کے نام اور کوٹہ شامل ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں