عمران 6اور بشری ٰکیخلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع

عمران 6اور بشری ٰکیخلاف ایک  مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانت کی توسیع کردی۔

دوران سماعت وکیل خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے اور بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،جس کے باعث بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،وکیل نے کہا بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں