کامونکے :تھانے میں گھس کر مخالفین کی فائرنگ ،شہری زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )قتل کی دشمنی پر 3 افراد نے مخالف کو تھانہ سٹی کے اندر داخل ہوکر گولیاں ماردیں،وقوعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔
بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز شیش محل روڈ کا 30 سالہ نصیر گجر نامی شخص تھانہ سٹی میں کسی کام کے سلسلہ میں آرہا تھا کہ عمر گجر،طیب اور وقار اس کے تعاقب میں لگ گئے ۔تھانہ سٹی کے مرکزی گیٹ پر ملزموں نے نصیر گجر پر فائرنگ کردی۔گولی لگنے کے باوجود نصیر گجر جان بچانے کیلئے تھانے کے اندر دا خل ہوگیا لیکن ملزم بھی تھانہ کی حدود میں داخل ہوگئے اور نصیر گجر کو مزید گولیاں ماردیں ،اس دوران تھانہ میں افراتفری مچ گئی اور ملزم فرار ہوگئے ۔