یونیورسٹی کوپیسے نہ دئیے تو’اوو،اوو‘ کرکے میرے خلاف احتجاج کرنا، علی امین

یونیورسٹی کوپیسے نہ دئیے تو’اوو،اوو‘ کرکے  میرے خلاف احتجاج کرنا، علی امین

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے۔

 اگر میں نے پیسے نہیں دئیے تو میرے خلاف اوو،اوو کر کے احتجاج کریں۔ علی امین نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھ گئی ہے لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں اللہ کو جواب دینا ہے ، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے جس کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے ، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اور 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کیلئے فنڈ مختص کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں