ڈونلڈ بلو م کی محسن نقوی سے الوداعی ملاقات ،پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

 ڈونلڈ بلو م کی محسن نقوی سے  الوداعی ملاقات ،پاک امریکا  تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے ،عالمی برادری کو ملکر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں