سندھ حکومت:مزید 12 معاونین خصوصی، 8 ترجمان مقرر
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا، سندھ حکومت نے مزید 12 معاونین خصوصی اور 8 ترجمان مقرر کردیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کے مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر کردیے ہیں۔نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتا افضل، سیدہ تحسین عابدی، ہیرسوہو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفی عبداللہ بلوچ کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے ۔ پیر سید افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ ام حبیبہ، امیر حمزہ رئیس، محمد رضا ہارون، خیر محمد شیخ، کلثوم چانڈیو، امان اللہ محسود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولہی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے محمد علی راشد کو سندھ حکومت کا ترجمان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاہے۔