سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص گرفتار

 سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص گرفتار

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی و ڈ اداکار سیف علی خان پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مبینہ مشتبہ شخص کو جمعہ کی صبح پوچھ گچھ کے لئے باندرہ پولیس سٹیشن لایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کا تعلق مبینہ طور پر سیف علی خان کے عملے کے ایک رکن سے ہے جس نے اسے اداکار کے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ مبینہ حملہ آور کی تصویر عمارت کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگئی تھی ، ممبئی پولیس نے ملزم کے خلاف ہندوستانی ضابطہ فوجداری کی غیر ضمانتی دفعات کے ساتھ ایف آئی آر درج کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور پر شاہ رخ خان کے گھر ‘‘منت ’’میں داخل ہونے میں ناکام رہا کیونکہ وہاں سخت سکیورٹی موجود تھی۔ سیف علی خان پر حملے کے بعد، پولیس نے شاہ رخ خان کے بنگلے کا دورہ بھی کیا تاکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا سکے ۔ دوسری طرف ممبئی پولیس کے مطابق کیس میں اب تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں