لاس اینجلس آگ:ٹیلر سوئفٹ کی عطیات دینے کی اپیل

لاس اینجلس آگ:ٹیلر سوئفٹ  کی عطیات دینے کی اپیل

لاس اینجلس (شوبزڈیسک )امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ۔۔

متاثرین کے لیے عطیہ دینے کا اعلان کر دیا۔ٹیلر سوئفٹ نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ کیلیفورنیا میں لگنے والی آگ کے باعث سب ہی کی کہانیوں میں بہت زیادہ تکلیف، نقصان اور تباہی ہے ۔ اُنہوں نے کچھ خیراتی اداروں کی ایک فہرست شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ اگر آپ لوگوں میں سے کوئی اپنے عطیات دینا چاہتا ہے تو براہ کرم ضرور دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں