لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 34،خالی اسامیاں 26

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 34،خالی اسامیاں 26

لاہور(محمد اشفاق سے)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی ،20 ججز کی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجے کا اضافہ ہو گیا۔۔۔

 ججز کی تعداد 34اور خالی اسامیوں کی تعداد 26 ہوگئی ،لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے 50ناموں پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6فروری کو ہوگا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال 16ویں سے 15ویں ،جسٹس طارق سلیم شیخ17ویں سے 16ویں ،جسٹس جواد حسن 18ویں سے 17ویں ،جسٹس مزمل اختر شبیر 19ویں سے 18ویں ،جسٹس چودھری عبدالعزیز 20ویں سے 19 ویں ،جسٹس انوار الحق پنوں 21 ویں سے 20ویں ،جسٹس فاروق حیدر 22ویں سے 21ویں ،جسٹس وحید خان 23 ویں سے 22 ویں ، جسٹس رسال حسن سید 24ویں سے 23 ویں ، جسٹس عاصم حفیظ 25ویں سے 24ویں ، جسٹس صادق محمد خرم 26ویں سے 25 ویں ، جسٹس احمد ندیم ارشد 27 ویں سے 26 ویں ، جسٹس طارق ندیم 28 ویں سے 27 ویں ، جسٹس امجد رفیق 29 ویں سے 28 ویں ،جسٹس عابد حسین چٹھہ30ویں سے 29 ویں ، جسٹس انوار حسین 31 ویں سے 30ویں ، جسٹس علی ضیا باجوہ 32 ویں سے 31 ویں ،جسٹس سلطان تنویر 33 ویں سے 32 ویں ، جسٹس رضا قریشی 34 ویں سے 33 ویں اور جسٹس راحیل کامران شیخ 35 ویں سے 34 ویں نمبرپر آگئے ۔لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 34 رہ گئی جب کہ خالی اسامیوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے ، نئے ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6فروری کو طلب کیا گیا ہے جہاں ابتدائی طور پر 10بھرتیوں کیلئے 50ناموں پر غور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں