حکومت کی پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

 حکومت کی پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔

 پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع نہیں ہوا اور وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے ، ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تاہم بانی پی ٹی آئی سخت آدمی ہیں اس لیے تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں