گرینڈاپوزیشن الائنس کامقصد سب کو اکٹھا کرنا:فیصل چودھری

گرینڈاپوزیشن الائنس کامقصد سب کو اکٹھا کرنا:فیصل چودھری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کا مقصد سب کو اکٹھا کرنا ہے ۔ہم پاکستان کے شہری ہیں۔

ا گر کوئی ادارہ ، پارٹی یا شخصیت ہمارے حقوق کا تحفظ نہیں کرسکتی تو پھر ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم باہر بھی بات کریں۔پروگرام‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا ملک میں عام آدمی زندگی مشکلات میں گزار رہا ہے ،حکومت کہہ رہی ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوئی ،مہنگائی کم نہیں ہوئی،مہنگائی کی وجہ سے 20لاکھ افراد ملک چھوڑ کر چلے گئے ، اگر معاشی اشارے بہتر ہوئے ہیں  تو مجھے اور عام آدمی کوکیافائدہ ملا ؟حکومت کس بنیاد پر کامیابی کا دعویٰ کررہی ہے ؟،حکومت جھوٹے بیان دے رہی ہے ، لوگوں کو مہنگائی اور بیروزگاری کا سامنا ہے ، رول آف لا قائم کرنا ہوگا ، عدلیہ ہماری بات نہیں سن رہی ہماری پٹیشنز نہیں لگ رہیں،ہمارے بندے شہید ہوئے ، کوئی بات نہیں سن رہا،ہمارے کارکن جھوٹے کیسز میں 2 سال سے 9 مئی کے کیسز میں جیل میں ہیں۔جب ہماری آواز کوئی نہیں سنے گاتو ہم کو اقدامات کرنا ہونگے ،انسانی حقوق کی پامالی ہور ہی ہے ، ہم پی ٹی آئی کو آج چھوڑ دیں تو سب کہیں گے ہم بری الذمہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں