آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم فنانشل ڈسپلن میں عدلیہ کا اہم کردار ،اس لیے ملا :خواجہ آصف

آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ  کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم  فنانشل ڈسپلن میں عدلیہ کا  اہم کردار ،اس لیے ملا :خواجہ آصف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران جے یو آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ آئی ایم ایف کا وفد کس حیثیت میں، کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟عوام کو حقائق معلوم ہونے چاہئیں کہ آئی ایم ایف کا وفد کیوں سپریم کورٹ آیا۔

اس کے جواب میں وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کا وقت مانگا، چیف جسٹس نے ملاقات کا وقت دے دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ فنانشل ڈسپلن میں عدلیہ کا کردار بہت اہم ہے ، اسی لیے آئی ایم ایف وفد چیف جسٹس سے ملا، آئی ایم ایف وفد نے چیف جسٹس کی جانب سے ملاقات کا وقت ملنے پر ہی ملاقات کی ہے ، اگر چیف جسٹس نہیں چاہتے یا ملاقات کا وقت نہ دیتے تو شاید ملاقات نہ ہوتی۔موجودہ حالات میں لوگ بولتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں اصل چہرہ نہ پہنچانا جائے ،خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں مجبوری سے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں