شب برات آج عقیدت واحترام کیساتھ منائی جائیگی
لاہور،اسلام آباد (دنیا نیوز ، اپنے رپورٹرسے) ملک بھرمیں شب برات آج انتہائی مذہبی جوش وخروش اورعقیدت سے منائی جائے گی ۔
فرزندان اسلام شب بیداری کرتے ہوئے اللہ کے حضور سجدہ ریزہونگے ، ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لئے بھی دعائیں کی جائیں گی جبکہ خصوصی اجتماعات ،محافل نعت بھی منعقد ہونگی ،تلاوت قرآن ، درد شریف اورنوافل کی ادائیگی سمیت صلوۃ وتسبیح ادا کی جائے گی ۔