پاکستان میں جعلی ادویات کی 7کمپنیوں کا انکشاف
لاہور(سجاد کاظمی سے )ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی کے سربراہ عدنان رضوی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں جعلی ادویات کی 7کمپنیوں کا انکشاف کیا ہے ۔
حکومت سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی میں ادویات کی ٹیسٹنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملک میں 7کمپنیاں اہم بیماریوں سے متعلق جعلی ادویات بنا رہی ہیں، انکے نہ ہی رجسٹریشن نمبر ہیں اور نہ ہی کوئی مینوفیکچرنگ لائسنس ہے ۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کے سربرا ہ عدنان رضوی نے مذکورہ فارما کمپنیوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہیں اور ان کا کوئی بھی لائسنس ڈرگ لائسنس اتھارٹی اسلام آباد سے جاری شدہ نہیں ۔ماہر فارما سسٹ نور مہر کا کہنا ہے کہ یہ تو ایماندار آفیسر تھا جس نے یہ انکشاف کردیا جبکہ اس طرح کے کئی کیسز موجود ہونگے ۔