سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

سپریم کورٹ کے سابق جج  عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

لاہور،(کورٹ رپورٹر ) سپریم کورٹ کے سابق جج عظمت سعید شیخ لاہور میں انتقال کرگئے ۔اہل خانہ کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کچھ عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

عظمت سعید شیخ 2012 سے 2019 تک سپریم کورٹ میں بطور جج تعینات رہے ۔ سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے ۔  جسٹس (ر)شیخ عظمت سعید نواز شریف کو پانامہ کیس میں نا اہل کرنے والے بنچ کا حصہ تھے ۔ ریٹائرمنٹ کے بعد براڈ شیٹ سکینڈل انکوائری کے سربراہ مقرر ہوئے ، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں منی لانڈرنگ سے متعلق کانفرنسز میں بھی شرکت کی۔ پریکٹس کے دوران جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ احتساب بیورو کے سپیشل پراسیکیوٹر اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر تعینات رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں