سی ایس ایس کے طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دینگے :گورنرسلیم

 سی ایس ایس کے طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دینگے :گورنرسلیم

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے گورنر ہائوس لاہور کے سامنے احتجاج کرنے والے سی ایس ایس کا امتحان دینے والے طلبہ کو بلاکر ملاقات کی ۔

 طلبہ نے 2024 کے نتائج سے پہلے سی ایس ایس 2025کا امتحانی شیڈول جاری کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا۔ طلبہ نے کہا فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پچھلے  سال کے رزلٹ سے پہلے نئے امتحان کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس اقدام سے ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے ۔اس موقع پرگورنر سلیم حیدر نے کہا سی ایس ایس کرنے والے نوجوانوں کا ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے ۔ طلبہ کے تحفظات صدر آصف زرداری تک پہنچائوں گا ،ان سے زیادتی نہیں ہونے دینگے ۔ طلبہ ہمارا حقیقی سرمایہ اورپاکستان کا مستقبل ہیں۔ طلبہ کسی انتشار اور ملک دشمن ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے کوشاں ہوں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں