ریٹائر افسر حسن اقبال پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ممبر تعینات
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حسن اقبال کو پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بطور ممبر تعینات کر دیا گیا ۔
چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل (ر )عبدالعزیزنے حسن اقبال سے عہدے کا حلف لیا۔گریڈ 21 کے ریٹائر آفیسرحسن اقبال مختلف محکمہ جات میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن ، سیکرٹری اور ممبران نے حسن اقبال کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی ہے ۔