اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف کراچی بار کی سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔
آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے ،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا، صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے ، صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل 175A کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے ۔ ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔