شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد، گورنر عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے استقبال کیا

مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے دوران مدینہ منورہ آمد ہوئی۔
شہباز شریف کی مدینہ منورہ آمد پر گورنر مدینہ عزت مآب شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا ایئر پورٹ استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ کی زیارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق
مسجد نبویؐ میں عبادات اور نوافل ادا کریں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور سربراہ اقتصادی ٹاسک فورس کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانے سمیت اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔