انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
میلبرن: (دنیا نیوز) ایشز سیریز میں چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4وکٹوں سے شکست دے دی، آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی 14 سال بعد ٹیسٹ میچ میں پہلی فتح ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 175رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، جیکب بیتھل نے 40اور زیک کرالی 37رنز بنا کر نمایاں رہے، بین ڈیکٹ نے 34اور جو روٹ نے 15رنز بنائے،برائیڈن کارس نے 6اور بین اسٹوکس نے 2رنز بنائے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 152اور دوسری اننگز میں 132رنز بنائے تھے، یہ ٹیسٹ دو دن میں ہی ختم ہو گیا، آسٹریلیا کو چوتھا ٹیسٹ ہارنے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔