جھوٹا جنسی ہراسانی کیس ،برطانوی اخبار نے پاکستانی امریکن بزنس مین ضیاچشتی سے معافی مانگ لی

جھوٹا جنسی ہراسانی کیس ،برطانوی اخبار نے پاکستانی امریکن بزنس مین ضیاچشتی سے معافی مانگ لی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے پاکستانی امریکن بزنس مین ضیا چشتی سے معافی مانگ لی،برطانوی رائل کورٹ نے ضیا چشتی کے خلاف جنسی ہراسانی کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ٹیلی گراف کے ضیا چشتی کے خلاف الزامات جھوٹے تھے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اخبار نے ضیا چشتی کی سابق ملازمہ ٹاٹیانا سپوٹس ووڈ کے جنسی ہراسانی کے الزامات کو دوبارہ شائع کیا تھا، اخبار نے تسلیم کرلیا کہ شائع شدہ الزامات جھوٹے ، گمراہ کن اور ہتک آمیز تھے ،ٹیلی گراف ضیا چشتی سے معافی مانگے گا، معافی پرنٹ اور آن لائن ایڈیشنز میں شائع کی جائے گی۔ اخبار نے ضیا چشتی کو ہرجانے کے علاوہ قانونی اخراجات ادا کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔ضیا چشتی نے اخبار کے خلاف نومبر 2021 سے فروری 2023 تک شائع ہونے والے مضامین پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں