اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں: رئوف حسن

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی یہ پالیسی رہی ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔۔۔
اس لئے بات چیت کرنا چاہتے ہیں کہ طاقت انہی کے پاس ہے ،ہم نے حکومت سے بات چیت کرکے دیکھ لی ہے ،بدقسمتی سے کچھ حاصل نہیں ہوسکا،کچھ حاصل بھی نہیں ہونا تھا کیونکہ ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں تھا، دنیا نیوز کے پروگرام ''ٹونائٹ ود ثمر عباس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ علی امین گنڈا پور کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلق ہے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں، ہم اسٹیبلشمنٹ سے تعلق بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطہ ناگزیر ہے ،اسی رابطے سے ہی ملک آگے بڑھ سکے گا، تحریک انصاف کو نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی عمرا ن خان کو سیاست سے الگ کیا جاسکتاہے ، انہوں نے کہا عمران بھی اداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں یہاں تک انہوں نے بات کرنے کیلئے کمیٹی بنادی تھی، بانی چاہتے ہیں کہ مل بیٹھ کرملک کے مسائل حل کئے جائیں گے ،اگرمعاملات بات چیت سے حل ہوسکتے ہیں تو یہ راستہ اپنانا چاہئے ،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عید کے بعد کا احتجاج تحریک انصاف کے نہیں، ایک لارجر پلیٹ فارم سے ہوگا،کوئی جماعت شرکت نہ بھی کرسکی تو پھر بھی تحریک چلے گی۔