وفاق کے نمائندے دہشتگردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ، بیرسٹر سیف

وفاق کے نمائندے دہشتگردی کی آگ  پر مزید تیل چھڑک رہے ، بیرسٹر سیف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور سینیٹر عرفان صدیقی کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وفاقی حکومت کے نمائندے اپنے بیانات کے ذریعے ملک میں امن کے قیام کے بجائے دہشت گردی کی آگ پر مزید تیل چھڑک رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تنظیم سازی میں سرعام پکڑے جانے والے شخص کو وزیر مملکت داخلہ بنادیا اور طالبان کی حمایت میں ظالمانہ جہاد سے شہرت پانے والے عرفان صدیقی موقع کی مناسبت سے لبرل بن گئے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ شب برات کے پٹاخے پر بھاگ جانے والے دہشت گردی کے ماہر بن کر فرنٹ لائن پر دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کے شہدا کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں