علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے ، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے ، کچھ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ۔