چند دنوں میں بہت بڑ ااپوزیشن اتحاد بن جائے گا : تحریک انصاف

چند دنوں میں بہت بڑ ااپوزیشن اتحاد بن جائے گا : تحریک انصاف

لاہور، ہری پور (دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، اگلے چند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننے جارہا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘بات نکلے گی’’میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے کہا اب بھی وقت ہے ، پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے ۔قومی سلامتی کمیٹی کی بند کمرے میں میٹنگ کا فیصلہ اچانک کیا  گیا، ہمارے پاس کسی سے بھی مشاورت کرنے کا موقع نہیں تھا، اپوزیشن نے مشاورت کے بعد اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ درست تھا، بانی پی ٹی آئی نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت کی تائید کی، ہم شرکت کرلیتے توبھی حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کرتی، ملٹری آپریشن کی ضرورت محدود سطح پرہوسکتی ہے ۔سیکرٹری تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوجیل میں ہرمعاملے کی مکمل آگاہی ہوتی ہے ، عمران خان کی بہنیں جیل میں بانی کوتمام معلومات دیتی ہیں، اگلے چند دنوں میں بہت بڑا اپوزیشن اتحاد بننے جارہا ہے ، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

سلمان اکرم نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں متنازعہ شقیں نکالنے میں مولانا کا کردارشامل تھا، مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بڑے ملٹری آپریشن کی مخالفت درست قدم ہے ، قومی سیاست پرڈی آئی خان کی سیاست حاوی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بانی سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق مشاورت نہیں کرنے دی گئی، اے پی سی کے بجائے بند کمرہ اجلاس اصولی طورپرغلط بات تھی، اے پی سی بلائی جائے اور تمام جماعتوں کوشامل کیا جائے ، ڈیل کی سیاست نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، ڈیل کے عمل نے سیاسی سپیس کوختم کیا ہے ، ہم جمہوری عمل کے ذریعے سیاسی سپیس کو واپس لیں گے ، بانی پی ٹی آئی اصولی سیاست کر رہے ہیں، اصولی سیاست کی وجہ سے ہی بانی کوعوام میں پذیرائی مل رہی ہیں۔ ادھر ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت کوئی آزاد نہیں، بات کرنے والے کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کیخلاف جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہیں، 23 مارچ کو مینار پاکستان پر قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، اس قرارداد میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک علیحدہ ملک بنایا جائے جہاں مسلمان اپنی آزادانہ زندگی گزار سکے ۔اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں حالات خراب ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی پوری تیاری تھی، سپیکر کو اجازت کیلئے خط بھی لکھا گیا جس کو منظور نہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی، پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بالکل درست تھا۔عمر ایوب نے کہا کہ دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں، بارڈر پر خاردار باڑ لگی ہونے کے باوجود آمدورفت سوالیہ نشان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں