بڑھتی ہوئی غلط معلومات سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، فافن

 بڑھتی ہوئی غلط معلومات سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، فافن

اسلام آباد، لاہور(دنیا نیوز، این این آئی ) فافن نے پنجاب میں آر ٹی آئی فریم ورک کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پالیسی بریف جاری کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

فافن پالیسی  بریفنگ کے مطابق پنجاب شفافیت اور حق اطلاعات ایکٹ (پی ٹی آر آئی اے )2013 کے نفاذ میں موجود خلا ء کو دور کرنے کے لیے اصلاحات کی جائیں، پنجاب اسمبلی، پنجاب انفارمیشن کمیشن اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی تعاون کیا جائے ۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی غلط معلومات، اکثر سیاسی انتشار کو ہوا دیتی ہیں، حق اطلاعات کے فریم ورک کو مضبوط بنانا عوامی اعتماد کی بحالی اور معلومات تک مساوی رسائی کے لیے ناگزیر ہے ، پی ٹی آر آئی اے کو ایک ترقی پسند قانون سمجھا جاتا ہے ۔زیادہ تر عوامی ادارے معلومات کی درخواستوں کا مقررہ قانونی مدت کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے ، انفارمیشن کمشنرز کی تقرری اور برطرفی اور پی آئی سی کے بجٹ پر صوبائی حکومت کا صوابدیدی کنٹرول ہے ۔ کمیشن کی مالی خودمختاری کے لیے ایک آزاد فنڈ قائم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں