ریاست وہی کامیاب ہوتی جو لوگوں کے دل جیتے: تھنک ٹینک

ریاست وہی کامیاب ہوتی جو لوگوں کے دل جیتے: تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں کہا گیا کہ ریاست وہی کامیاب ہوتی ہے جو لوگوں کے دل جیتے ۔ پروگرام میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ہم نے کچھ چیزوں میں ترقی تو کرلی ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہمارے رویے بھی ایسے بن گئے ہیں جس سے ہم مزید آگے نہیں بڑھ رہے ،اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے آئین تو جمہوری ہوتے ہیں،لیکن ہمارا کلچر وتمدن غیر جمہوری ہے ،وہ تقاضے جو جمہوری نظام کیلئے ضروری ہیں وہ ہم پورے نہیں کرپارہے ، ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرے ،دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ،یہ ذمہ داری سیاسی جماعتوں کی ہے ،اس وقت سیاستدانوں کا طر ز عمل سیاسی اور جمہوری نہیں ہے ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیٹیکل گروتھ ہوئی بھی ہے اور ہوئی بھی نہیں،پاکستان بنانے والی لیڈرشپ اور آج کی لیڈزشپ میں بڑا فرق ہے ،ان کی سوچ ، پاکستان کاپہلا آئین 1956 بنا اس کے بعد الیکشن کی باری آئی تو 1959 مارشل لا لگا،اس کے بعد ہم آج تک جمہوریت، آئین، قانون کی حکمرانی کی راہ پر پھر نہیں آسکے ۔ تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کہا ہے کہ جوقراردادپاکستان پیش گئی تھی اگراس کو پڑھ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے قراردادکچھ تھی اور پاکستان کچھ بنا،پاکستان جمہوری کوششوں سے بنا ،قراردادپاکستان کا مقصد یہ تھاکہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانا تھا،پاکستان میں آئین کی بالادستی کوقائم کرنا تھا،قراردادکا بھی مقصد تھا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد ہو، لیکن معاملات اس سے الٹ نکلے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں