پاک چین ایک دوسرے کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ، چینی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی)چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،نمائش حقیقی معنوں پر اپنے عنوان کی عکاسی کر رہی ہے۔۔۔
جو نہ صرف چینی اور پاکستانی آرٹ کی منفرد د لکشی کا اظہار کر رہی ہے ۔ چینی سفیر نے یہ بات اتوار کو موسم بہار کے پررونق موقع پر ایستھیٹک برجز یعنی جمالیات کے پل کے عنوان سے منعقد نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی۔ چینی سفیر نے کہا کہ یہ نمائش حقیقی معنوں پر اپنے عنوان کی عکاسی کر رہی ہے ۔سفیر نے کہا کہ آج 23 مارچ کو پاکستان کا قومی دن ہے ، اور ہم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ مجھے پچھلے سال اسی دن کی یاد دلاتا ہے جب مجھے قومی دن کی پریڈ میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ پاکستانی حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو پوری قوت سے آگے بڑھا رہی ہے ، اور معیشت کو مستحکم اور بہتر بنا رہی ہے ، برآمدات اور سرمایہ کاری دونوں میں نمو حاصل ہو رہی ہے ، غیر ملکی ذخائر اور ترسیلات زر نئی بلندیوں تک پہنچ گئے ہیں اور شرح نمو 3 فیصد ہو گئی ہے ۔ اسی طرح جب پاکستان کو ضرورت پڑتی ہے تو چین ہمیشہ پاکستان کی مضبوط پشت پناہی کرتا رہا ہے ۔ ہم پاکستان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ، اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کے خلاف پرعزم طریقے سے مقابلہ کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے میں مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں۔ آئیے ہم اپنے قومی رہنماں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی کرتے ہوئے ، نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک اور بھی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے اور چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ موسمی تزویراتی تعاون کو مسلسل مضبوط، گہرا اور وسعت دینے کے لیے ہاتھ جوڑ کر مشترکہ طور پر ایک روشن مستقبل کی تخلیق کریں۔