آذربائیجان کے صدر کی یوم پاکستان پر عوام اورشہبازشریف کو مبارکباد

اسلام آباد(نامہ نگار)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے تہنیتی خط میں آذربائیجان کے صدر نے کہا کہ وہ آذر بائیجان کے عوام اور اپنی طرف سے آپ کواور پاکستان کی عوام کو پاکستان کے قومی دن کے موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔