اقوام متحدہ ماہرین کی رپورٹس حقائق سے متصادم :دفترخارجہ

 اقوام متحدہ ماہرین کی رپورٹس حقائق سے متصادم :دفترخارجہ

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان نے اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی جانب سے تبصروں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رپورٹس کو حقائق سے متصادم قراردیدیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی طرف سے جاری پریس ریلیز کا نوٹس لیا گیاہے ، جو بظاہر مخصوص اور غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس پر مبنی ہے ۔ ترجمان کاکہنا ہے یہ ضروری ہے کہ اس نوعیت کے عوامی بیانات معروضیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں، مخصوص تنقید سے گریز کیا جائے ، حقائق کی درستگی کی عکاسی کی جائے اور صورتحال کے مکمل تناظر کو تسلیم کریں۔افسوس کے ساتھ ان تبصروں میں توازن اور تناسب کا فقدان ہے ، دہشت گرد حملوں سے ہونے والی شہری ہلاکتوں کو کم کرتے ہوئے شرپسندوں کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے جو جان بوجھ کر عوامی خدمات میں خلل پیدا کرتے ہیں، کسی بھی قابل اعتبار تشخیص کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ عناصر محض احتجاج کرنے والے نہیں بلکہ لاقانونیت اور تشدد کی وسیع مہم میں سرگرم حصہ لینے والے ہیں۔ ان کی قانون شکنی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس سلسلے میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات بین الاقوامی قانون سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں، جو تشدد اور دہشت گردی پر اکسانے کی واضح ممانعت کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں