افغان مہاجرین کی ملک بدر ی کا کیس،وکیل کو تیاری کی مہلت

افغان مہاجرین کی ملک بدر ی کا  کیس،وکیل کو تیاری کی مہلت

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کیخلاف کیس میں درخواست گزار وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دیدی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کی درخواست کس طرح سے قابل سماعت ہے ؟،آپ نے ایک پریس ریلیز کو عدالت میں چیلنج کیا ہے ، کیا کسی پریس ریلیز کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے ؟،درخواست گزار وکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔ ایڈووکیٹ محب غازی نے موقف اپنایا کہ افغان مہاجرین کو اچانک ملک سے بے دخل کرنا عالمی قوانین کیخلاف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں