آئی ایم ایف سے ریلیف مایوسی کی آخری حد سے بھی آگے نکل گیا تھا، خواجہ آصف

آئی ایم ایف سے ریلیف   مایوسی کی آخری حد سے بھی  آگے نکل گیا تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور موجودہ حکومت کے دوران بہت سے لمحات ایسے آئے جن کا میں عینی گواہ ہوں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لگتا تھا کہ یہ مشکل شاید ہی شہباز شریف کی حکومت سے حل ہو سکے ، پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران آئی ایم ایف سے ریلیف لینا مایوسی کی آخری حد سے بھی آگے نکل گیا تھا،شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری اور آئی ایم ایف راضی ہو گیا، اس میں قائد میاں نواز شریف کی رہنمائی، آرمی چیف اور ہمارے دوست ممالک کی بھر پور مدد شامل رہی ۔ ٹویٹ میں وزیر دفاع نے کہا کہ الیکشن 2024 کے بعد پھر بے شمار مشکلات کا سامنا تھا اور عوام ریلیف کی امید رکھتے ہیں، ایک سال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوششوں کا محور عوام کی مشکلات کا حل رہا ہے اور رب العزت کی مہربانی سے ہم بتدریج اس مقصد میں کامیاب ہو رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں