ٹانک:ریسکیو کی زیر تعمیر عمارت میں بم دھماکا ،7 مزدور زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹانک میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیرعمارت میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں 7 مزدور زخمی ہوگئے جنھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ٹانک کے علاقے وزیرآباد میں ریسکیو1122کی زیرتعمیربلڈنگ میں بم دھماکا ہوا، عمارت میں موجود7مزدورزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا گیا، د ھماکے سے زیرتعمیرعمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔