باغبانپورہ ،ہنجروال ودیگرمقامات پرلاکھوں کے ڈاکے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
باغبانپورہ میں جمیل سے 1لاکھ 30ہزاروموبائل ، ہنجروال میں اقبال سے 1لاکھ 25 ہزار وموبائل،مصری شاہ میں فیاض سے 1 لاکھ 15ہزار و موبائل،شیرا کوٹ کے علاقے میں نعیم سے 20 ہزار وموبائل، نولکھا میں امین سے 15 ہزار و موبائل ،گرین ٹائون میں نعیم سے 1لاکھ 10ہزارو موبائل ،گلشن راوی میں اعجاز سے ڈاکو 1لاکھ روپے ،موبائل ودیگر سامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔مصطفی آباد سے اخلاق اور شادباغ سے ریاض کی گاڑیاں ، نولکھا سے خاور، گارڈن ٹائون سے جنید ،ستوکتلہ سے فریاد اور نوانکوٹ سے رضوان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔