عمرایوب کے حلقہ میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کاحکم امتناع ختم
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں دھاندلی کی تحقیقات روکنے کا حکم امتناع ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کوحکم دیا ہے۔
کہ فریقین کو سن کر فیصلہ کیاجائے ، قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے عمر ایوب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جاری حکم امتناع ختم کر دیااورالیکشن کمیشن کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف حکم امتناعی لے رکھا تھا۔