چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین روانہ،جسٹس منصور قائم مقام چیف جسٹس کاآج حلف اٹھائیں گے

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین  روانہ،جسٹس منصور قائم مقام چیف  جسٹس کاآج حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے، کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں ہوگی۔۔۔

اس دوران جسٹس سید منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہونگے ،جسٹس منصورعلی شاہ آج قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھائیں گے ،جسٹس منیب اخترحلف لیں گے ، چیف جسٹس پاکستان دورہ کے دوران چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے ،چیف جسٹس کی ایران اور ترکی کے چیف جسٹسز کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔چیف جسٹس پاکستان خصوصی دعوت پر ترکی کا بھی دورہ کرینگے ۔چیف جسٹس ترکیہ کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں