پٹرول،ڈیزل پر 70روپے لٹر لیوی :تفصیل سینیٹ پیش

 پٹرول،ڈیزل پر 70روپے لٹر  لیوی :تفصیل سینیٹ پیش

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت توانائی و پٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب میں پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی تفصیلات پیش کردیں۔ وزارت توانائی کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر 70 روپے فی لٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے ۔

 لائٹ ڈیزل پر 7.75، کیروسین آئل پر 10.96 روپے فی لٹر لیوی لی جا رہی ہے ۔ وزارت توانائی نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025 کیلئے وصول کردہ لیوی کا ہدف 1281 ارب روپے تھا، 28 فروری 2025 تک 743 ارب روپے پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔وزارت توانائی کے مطابق پٹرولیم لیوی وصولی کا 58 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک پہنچایا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 16 اپریل 2024 سے یکم فروری 2025 تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.52 فیصد کمی ہوئی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کو 18 فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنٰی قرار دیا۔ وزارت توانائی کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈل پلانٹ تاحال جبری بندش کا شکار ہے ، جون سے دسمبر 2024 تک نیلم جہلم ہائیڈل پلانٹ سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں