توشہ خانہ ٹو کیس ، آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ

اسلام آباد(دنیا نیوز، این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی (آج) پیر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔
اس حوالے سے عدالتی عملہ کی جانب سے وکیل بانی پی ٹی آئی خالد یوسف چودھری کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کی آخری بار جیل میں سماعت 17فروری کو ہوئی تھی، کبھی مقدمات کوبرق رفتاری سے چلایا جاتا ہے اور کبھی دھیما کردیا جاتا ہے۔